لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ شائستہ کی خودکشی کا واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر لڑکی نے تیزاب پی لیا،حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی موت پر بات کرنے سے گریزکیا ہے تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔