لسبیلہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

Published On 11 January,2025 10:47 am

لسبیلہ: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لسبیلہ کینال کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کی ، فائر نگ سے رکشہ میں سوار2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا مقتولین کی عزیز اللہ اور عطا محمد کے ناموں سے شناخت ہو ئی ہے، لاشوں کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔