شوہر کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا کیس، مرکزی ملزم کو سزائے موت

Published On 10 January,2025 05:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیر آباد میں شوہر کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا مقدمہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام نبی کو سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے شریک ملزمہ مقتول کی بیوی اسماء کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے ملزموں کو فی کس پانچ لاکھ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے مطابق یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمہ شوہر سے چھٹکارا چاہتی تھی اس لیے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا۔

استغاثہ کے مطابق ملزموں کی جانب سے مقتول کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔