لیویز فورس کی منشیات کیخلاف کارروائیاں، 87 ایکڑ پر پوست کی کاشت تلف

Published On 10 January,2025 09:17 pm

کوہلو: (دنیا نیوز) لیویز فورس کی منشیات کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، کوہلو لیویز کیو آر ایف نے 87 ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تلف کر دیا۔

لیویز حکام کے مطابق کارروائی بالا ڈھاکہ، چشمہ مند، نودین سند و سب تحصیل گرسنی کے ملحقہ علاقوں میں پوست کی کاشت پر کی گئی۔

اس موقع پر پوست کی کاشت میں استعمال ہونے والے 23 سولر پینلز و سمر سیبلز سرکاری تحویل میں لے لئے گئے۔

لیویز حکام کے مطابق پوست کی کاشت میں ملوث افراد کی زمیں بحق سرکار ضبط کرنے سمیت مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پوست کی کاشت کے لئے کسی بھی صورت اجازت نہیں، کاشت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔