کراچی: اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم، ایک ملزم گرفتار

Published On 10 January,2025 02:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سر گرم ہوگیا، گروہ میں خاتون بھی شامل ہے۔

ناظم آباد میں بزرگ شہری سے ہونیوالے فراڈ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، سی سی ٹی وی میں خاتون اور اسکے دو ساتھیوں کے چہرے واضح دکھائی دیئے گئے، ملزمان نے بزرگ شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چار لاکھ روپے نکالے تھے۔

سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک ملزم گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں، آئی ٹی کے ماہر ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کر کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا ہے اس کا کارڈ پھنس جاتا تھا۔

ملزموں کا ایک ساتھی شہری کی مدد کے بہانے اندر آکر ہیلپ لائن پر کال ملاتا ہے، ہیلپ لائن پر کال ملانے والا متاثرہ شہری کا پاسورڈ اور دیگر تفصیل حاصل کر لیتا۔