چمن: (دنیا نیوز) چمن میں ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکا ہوگیا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔