کراچی: گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 11 January,2025 10:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ اور نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازع پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا، مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

گرفتار شوہر نجی ادارے میں ملازم ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔