سانگلہ ہل: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Published On 13 January,2025 01:10 am

سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

سانگلہ ہل کے محلہ ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔