کراچی: سوتیلے باپ نے جائیداد کے تنازع پر بیٹے کو قتل کر دیا

Published On 13 January,2025 06:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) سوتیلے باپ نے جائیداد کے تنازع پر بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول اسد کو سوتیلے باپ نےپلاٹ کے تنازع پر موت گھاٹ اتارا اور اسد لاش کو زمین میں دفنا دیا، جبکہ ملزم اپنی 3 بیٹیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتول کی والدہ نے بتایا کہ ملزم سے کئی برس قبل دوسری شادی کی تھی، دو دن بعد گھر آئی تو گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، کمرے میں کھدائی دیکھ کر جانچ کی تو وہاں بیٹے کی لاش دفن تھی، بیٹے نے سوتیلے باپ کو پلاٹ میرے نام کرنے کا کہا تھا، اسد کا سوتیلے باپ سے اسی بات پر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی بھی شروع کردی گئی۔