لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ملازم نے دکان مالک کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
دلخراش واقعہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں پیش آیا ، جہاں معمولی تکرار پر دکان پر کام کرنے والے ملازم نے فائرنگ کرکے مالک کو گولیاں مار دیں ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ساجد علی نے قتل کے بعد گھر پہنچ کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، قتل ہونے والے مالک شاہد حسین نے کاہنہ میں اے سی فریج کی دوکان بنائی ہوئی تھی، آج گاہک کی وجہ سے استاد شاگرد میں جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس نے مقتول شاہد کی نعش مقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی، دوسری جانب مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔