2024: اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں نے ایک لاکھ 19 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے

Published On 13 January,2025 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2024 میں نمٹائے گئے کیسز کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں نے ایک لاکھ 19 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے، 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں 1 لاکھ 16 ہزار تین سو 77 کیسز دائر ہوئے۔

سیشن ڈویژن ویسٹ میں سب سے زیادہ 78 ہزار 5 سو 82 کیسز دائر ہوئے، سیشن ڈویژن ویسٹ نے دائر ہونے والے کیسز سے زیادہ 78 ہزار 9 سو 83 کیسز کے فیصلے کئے۔

رپورٹ کے مطابق سیشن ڈویژن ایسٹ میں 37 ہزار7 سو 95 نئے کیسز دائر ہوئے، ایک سال کے دوران سیشن ڈویژن ایسٹ نے 40 ہزار ایک سو 68 کیسز کے فیصلے سنائے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیشن ڈویژن ویسٹ میں ججز کی تعداد 37 اور سیشن ڈویژن ایسٹ میں ججز کی تعداد 30 ہے، ایسٹ اور ویسٹ میں 15 سے زائد ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائٹس سائلین کو معلومات تک رسائی کے لیے فعال کردی گئی، ہر ماہ ججز کی کارکردگی جاننے کے لیے ججز سے سیشن ججز رپورٹ طلب کر رہے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق عادی درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کے لئے بھاری جرمانے عائد کئے گئے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس سیشن جج ویسٹ اعظم خان ہیں۔