غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ میں 2024ء کے دوران فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے۔
گزشتہ 12 ماہ میں 23ہزار842 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، 51ہزار 925فلسطینی شہری صیہونی جارحیت سے شدید زخمی ہوئے، 34 ہسپتالوں کو ناکارہ بنا دیا گیا، 80صحت کے مراکز کو مسمار کر دیا گیا۔
خان یونس میں اسرائیل کی تازہ بمباری سے جانی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا، نصر ہسپتال بارش اور سیلاب کی زد میں رہا، فلسطینی شہری سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 46ہزار 376 ہوگئی۔