بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے 2024 کے اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے 2024 کے اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ میں سال بھر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع اور شہروں میں کی گئی کارروائیوں اور آگاہی مہمات کا احاطہ کیا گیا، سال 2024 میں بی ایف اے نے مجموعی طور پر 19,436 مراکز کا معائنہ کیا۔

ملاوٹی خوراک کی فراہمی پر 54 یونٹس سیل جبکہ 3,033 مراکز پر کل 43.55 ملین روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، دودھ، دہی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاءمیں 1,459 اشیاءکے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لئے بھیجے گئے۔

رپورٹ کےمطابق غیر معیاری، ملاوٹ زدہ، ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیا کی بڑی مقدار کو ضبط کر کے تلف کیا گیا، ٹیکنیکل ونگ نے صوبے کے مختلف سکولوں، کالجز، اور یونیورسٹیوں کا دورہ بھی کیا۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کی جارہی ہے، کھیت سے صارف تک خوراک کی تیاری اور ترسیل کے تمام مراحل کی نگرانی کے لئے انسپکشن ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔