وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں رسالہ پولیس سٹیشن کا دورہ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ہدایت

Published On 22 January,2025 01:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں رسالہ پولیس سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زیر تعمیر ویمن پولیس سٹیشن کا معائنہ کیا، تعمیر میں تاخیر پر رپورٹ طلب کرلی، لیڈیز ڈیسک پر ایک لیڈی کانسٹیبل کے ڈیوٹی پر ہونے پر اظہار برہمی کیا، لیڈیز ڈیسک پر تجربہ کار لیڈی پولیس کو رکھنے کی ہدایت کی، مراد علی شاہ نے کہا پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے، کوئی بے گناہ لاک اپ میں بند نہ ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اچانک ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی کا بھی دورہ کیا، لوگوں سے مسائل سنے، مراد علی شاہ نے کیماڑی کی ضلع انتظامیہ کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی۔