کامیاب مذاکرات سے سیاسی استحکام آئے گا: شرمیلا فاروقی

Published On 16 January,2025 08:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں یہ سب عوام کے مسائل کی باتیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھر یہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں، پھر انہوں نے 8 فروری کیلئے اناؤنس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انہیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔