حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری

حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری

ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا

حج ڈیوٹی کے لئے جانے والے ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال اور میڈیکلی فٹ ہونا لازم ہو گا، حج آپریشن میں حجاز مقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کو ہیڈکوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حج ڈیوٹی انجام دینے کے خواہش مند ملازمین اپنی برانچز کے توسط سے درخواست دے سکیں گے۔

پی اے اے کی جانب سے حج ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین حج ادا نہیں کر سکیں گے، انکوائریز میں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔