کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو ٹریڈنگ کے اختتام تک برقرار رہا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1049 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 77 کروڑ 74 لاکھ 3 ہزار 886 روپے مالیت کے 25 کروڑ 6 لاکھ 77 ہزار 180 شیئرز کا لین دین ہوا۔