کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 9 پیسےمہنگا ہوکر 280 روپے 88پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔