وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں لامحدود سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

Published On 18 March,2025 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں لامحدود سرمایہ کاری کی اجازت دے دی گئی، وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہو گی، سرمایہ کاری کیلئے ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کیلئے اہل ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اونرشپ اور پلیجنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثاء کو رقم ادا کی جائے گی، مرحوم کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔