محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں ادویات کی خریداری میں مبینہ کرپشن، انکوائری مکمل

Published On 18 March,2025 01:28 pm

پشاور: (ویب ڈیسک) نیب خیبر پختونخوا کے حکام نے بتایا ہے کہ صوبے کے محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی۔

نیب خیبر پختونخوا کے مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے مطابق انکوائری کے معاملے کو تفتیش میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہا 24-2023 کے دوران 4 ارب روپے کی ادویات خریدی گئیں، ادویات کی خریداری میں سوا ارب روپے کی کرپشن کے شواہد ملے ہیں۔

انکوائری کے دوران نیب نے سابق وزیرِ صحت اور دیگر افسران سے معلومات لی تھیں، انکوائری میں سابق وزیر صحت اور 16 افسران و اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے مزید بتایا ہے کہ محکمہ صحت میں 4 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی، پچھلے 6 ماہ میں اڑھائی ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

مصدق عباسی نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا سخت سزا دی جائے گی۔