کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا، جلد ایکشن لیا جائے گا: چیئرمین نیب کا اعلان

Published On 12 February,2025 01:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا کہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے، جلد ایکشن لیا جائے گا۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی زمینوں میں بہت بڑا دھوکہ چل رہا ہے، کراچی کی 7500 ایکڑ زمین کی فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا، کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا کہ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلئے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، بلڈرز کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی کرپشن کے ثبوت دیں سو موٹو لے کر ایکشن لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں بھی زمینوں میں کرپشن ہورہی ہے، گوادر میں تقریباً 3 کھرب روپے مالیت کی زمینوں پر مقدمات درج ہیں، چیئرمین نیب نے کراچی چیمبر آف کامرس کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے ڈی جی نیب کو کراچی ماسٹر پلان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔