اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا کہ بدعنوانی ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یوم انسداد بدعنوانی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے، ہزاروں متاثرہ افراد کو ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی گئی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بدعنوانی کے شہریوں پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہماری کامیابی کا انحصار عوام کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہے۔