پشاور: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کر لیا۔
نیب کی طرف سے جاری اعلامیے میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، سابق وزراء شہرام ترکئی اور عاطف خان بھی 10 جنوری کو طلب کیے گئے ہیں۔
نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں، عاطف خان کے خلاف سپورٹس اینڈ ٹورازم پراجیکٹس میں کرپشن کی شکایات ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کر دی۔