اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کو تبدیل کر دیا۔
ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کا عہدہ محمد اعظم خان کے بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کے بعد سے خالی تھا۔
ناصر جاوید رانا نے بطور جج احتساب عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔