سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1139 پوائنٹس کا اضافہ

Published On 26 March,2025 05:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت زون میں اختتام ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا ، 1587 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 32 ارب 35 کروڑ 50 ہزار 247 روپے مالیت کے 23 کروڑ 13 لاکھ 92 ہزار 631 شیئرز کا لین دین ہوا۔