رواں مالی سال جولائی تا مارچ تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ

Published On 03 April,2025 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 17 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا، اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ کافی بڑھ گیا ہے، جولائی تا مارچ سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا مارچ برآمدات 24 ارب 69 کروڑ ڈالرز رہیں، درآمدات کا حجم 42 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

مارچ میں برآمدات کا حجم 2 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا، مارچ میں درآمدات کا مجموعی حجم 4 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ رواں سال مارچ میں تجارتی خسارہ 2 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔