لاہور: (دنیا نیوز) ماہرمعیشت ڈاکٹرخاقان نجیب نے کہا کہ بجلی کا ریٹ کم ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیداواری صلاحیت بڑھانا ہوگی۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اچھا دن ہے ، اب ہمیں مارکیٹ کیپچر کرنے کے چانسزمل گئے ہیں، ہمیں ٹیکسٹائل بزنس کو بڑھا کر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی صارفین نےساڑھے9سینٹ بجلی کی قیمت مقررکرنےکا کہا تھا جبکہ حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے ریٹ ساڑھے بارہ سینٹ کردیا ہے، حکومت نے یہ ایک اچھا کام کیا ہے۔
ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت امریکا سے5ارب ڈالرکی ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ 2ارب ڈالر کی امپورٹ کرتا ہے، کاٹن، آئرین، سٹیل، مشینری، کیمیکل پروڈکٹس کی امپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کا ٹیرف 25 فیصد زیادہ ہے، بنگلادیش کا پاکستان کی نسبت 8 فیصد ٹیرف زیادہ ہے جبکہ بھارت کا ٹیرف26 فیصد اور پاکستان کا ٹیرف 29 فیصد ہے۔
ڈاکٹرخاقان نجیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹرمیں تنظیم نوکیے بغیر کبھی کاسٹ آف ڈؤینگ بزنس میں مقابلہ نہیں کرسکتے، جی ڈی پی اورایکسپورٹ کا چیلنج آج اوربڑا ہوگیا ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، پیداواری صلاحیت کوبڑھانا ہوگا۔