حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ

Published On 03 April,2025 05:03 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاتراور کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے

صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو بھی ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔