شیخوپورہ میں کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

Published On 01 April,2025 09:27 pm

شیخوپورہ :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ سچا سودا نزد ڈیرہ بازیگراں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلوں کو روندھ دیا جس سے تین موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔