چنیوٹ کے صرافہ بازار کی دکان میں آگ لگ گئی

Published On 31 March,2025 08:05 pm

چنیوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے صرافہ بازار میں ایک شاپ پر آگ لگ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مارکیٹیں کا راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے والی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو ذرائع کا واقعہ کے حوالے سے بتانا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ جاری ہے، آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

عید کی تعطیلات کے باعث کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں تاحال نقصان کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا۔