لاہور(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن قتل کردی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کاہنہ کے طور گاؤں میں پیش آیا جہاں ملزم عاصم خورشید نے گھریلو تنازع پر بہن 23 سالہ مقدس کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا کہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ روپوش ملزم کی تلاش شروع کردی۔