گوجرانوالہ: مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانے سے 2 بہن بھائی جاں بحق

Published On 28 March,2025 10:56 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے دوبہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر عالم چوک کا رہائشی مبشرفیملی کے لیےبریانی لے کر آیا تھا،بریانی کھاتے ہی عبدالہادی اور خضرہ کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے جبکہ واقعہ کی تخقیقات شروع کر دی گئیں۔