پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی

Published On 26 March,2025 12:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا، سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے۔

خالد نذیر وٹو نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا جبکہ سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 28 مارچ سے شروع ہوں گی جو کہ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔

مراسلے میں کہا کیا کہ چھٹیوں سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔