مری:(دنیا نیوز) ملکہ کوہسار مری میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھوڑا گلی بازار میں پیش آیا جہاں گاڑی کراس کرنے پر تلخ کلامی ہوئی اور فائرنگ کے بعد ملزم آکاش موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔
روڈ بلاک ہونے کے باعث سیاحوں سمیت مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پولیس ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔