بھیرہ: (دنیا نیوز) دریائے جہلم میں 2 مختلف مقامات پر لڑکا اور لڑکی ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چک مبارک میں دریائے جہلم پر 20 سالہ لڑکی ڈوب گئی، گوند پور میں 9 سالہ لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
حکام ریسکیو کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔