کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے آٹوسیکٹر کو بریک لگ گیا، گاڑیوں کی فروخت 8 فیصد کم ہوگئی، ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت بہترمگرماہانہ فروخت کم ہوگئی۔
پاکستان آٹومینوفیکچرز ایسوسی ایشن رپورٹ فروری 25 میں گاڑیوں کی فروخت 12 ہزار 84 یونٹس سے گر کر مارچ 2025 میں فروخت 11 ہزار 98 یونٹس پرآگئی۔
ایک سال کے عرصے میں گاڑیوں کی فروخت 18 فیصد بڑھ کر 9 ہزار 3 سو یونٹس سے بڑھ کر 11 ہزار 98 یونٹس رہی۔
موٹرسائیکلوں کی فروخت ایک ماہ میں 1 لاکھ 22 ہزار 920 یونٹس سے کم ہو کر 1 لاکھ 22 ہزار 357 یونٹس رہی۔
ٹریکٹرز کی فروخت مارچ 2024 کے مقابلے میں 67 فیصد گھٹ کر صرف 1 ہزار 538 یونٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 46 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 1 ہزار یونٹس رہی۔
آٹو ماہرین کے مطابق بھاری ٹیکسز اور شرح سود میں کمی نہ ہونے سے گاڑیوں کی فروخت متاثر رہی۔