پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف

Published On 13 April,2025 01:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کا سنسنی خیر انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی 2021ء سے دسمبر 2022ء تک زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال ہوئے، 22 مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے، 9 مریضوں کو ایسے سٹنٹ ڈالے گئے جن کی معیاد تین فیصد تک تھی۔

رپورٹ کے مطابق سٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں، زائد المیعاد اسٹنٹ اور ادویات کی خریداری میں 263 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے جواب طلب کرنے پر محکمے نے کوئی جواب نہیں دیا۔