بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Published On 10 April,2025 05:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کیلئے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کے مطاق صارفین کو اپریل، مئی اور جون کے بلز میں 58 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔