اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایف سی کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایف سی وفد نے ملاقات کے دوران معیشت کیلئے پاکستان میں میکرو اکنامک اصلاحات کو سراہا، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے سرمایہ کاری اور نجکاری کے اقدامات کی حمایت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام بحال ہو چکا ہے، استحکام معیشت کی مضبوطی کی بنیاد فراہم کرتا ہے، آئی ایف سی کے وفد نے پاکستان میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔