خیبرپختونخواحکومت نے آئندہ بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا

Published On 16 April,2025 09:42 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخواحکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کے ضمن نے محکمہ خزانہ کے تمام سیکشنز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

بجٹ کی تیاری کا واضح ایکشن پلان دنیا نیوز کو موصول ہو گیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ بجٹ جون میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، 28 اپریل تک سپلیمنٹری بجٹ کی تیاری کو ممکن بنایا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق 30 اپریل کو بجٹ میں جاری اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈویلپمنٹ اور جاری بجٹ کا مجوزہ تخمینہ فائنل کرنے کے لئے بھی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، 23 مئی تک بجٹ کی تمام دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ 30 مئی تک کابینہ کے لئے بجٹ سمری تیار کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 12 جون کو کابینہ اور اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ خزانہ بجٹ فائنل کرنے میں مصروف ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ مقرر تاریخ تک بجٹ تیار کر لیا جائے۔