سٹیٹ بینک 5 مئی کو نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی متوقع

Published On 26 April,2025 05:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شرح سود میں کمی کی الٹی گنتی شروع، سٹیٹ بینک 5 مئی کو نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، مالیاتی اداروں نے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیدیا۔

 

مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69 فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی کا اشارہ دیا۔

30 فیصد شرکا نے کہا شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی، ایک فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس گھٹ جائیں گے۔

سروے میں شرکاء نے پیش گوئی کر دی کہ پالیسی ریٹ دسمبر 2025 تک 9 سے 8 فیصد پر ہوگا، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 280 روپے سے 290 روپے کے درمیان رہے گا۔

53 فیصد ماہرین نے مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد سے کم اور 42 فیصد ماہرین نے شرح 6 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا۔

سروے کے مطابق مہنگائی میں نمایاں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی شرح سود کو کم کرے گی۔

ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے، سٹیٹ بینک 5 مئی کو نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔