اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔