کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام تیزی پر ہوا، 100 انڈیکس 3647 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی یومیہ بلند سطح1لاکھ 7 ہزار 541 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 2 ہزار 420 پوائنٹس رہی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 441کمپنیوں میں سے300کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
99 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 51 کروڑ 45 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 28 ارب روپے سے زائد رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 6482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔