اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت ایک روپے اضافہ کے ساتھ 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے پر برقرار ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم جون سے 15 جون کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔