پٹرولیم ڈویلپمنٹ کو لیوی کی شرح 90 روپے تک کرنے کی اجازت مل گئی

Published On 19 June,2025 07:47 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکومت کو رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 90 روپے تک بڑھانے کی اجازت مل گئی۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو آئندہ مالی سال کے دوران حکومت لیوی کی شرح 90 روپے کر سکتی ہے، وزیرمملکت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔

حکام نے کہا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی بھی عائد کی جا سکے گی، فرنس آئل پر بھی پی ڈی ایل عائد کرنے کی تجویز ہے جس سے 100 ارب ریونیو متوقع ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہزار میگاواٹ کے آئی پی پیز کیلئے 1.2 ملین ٹن فرنس آئل امپورٹ کیا جاتا ہے، سیکرٹری وزارت پاور آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے پی ڈی ایل کی مد میں 14 سو 68 ارب روپے کا ہدف ہے۔