وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری

Published On 26 June,2025 01:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔