ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے لگا

Published On 08 December,2025 05:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہونے لگا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسے مزید سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 42 پیسے سے کم ہوکر 280 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔