کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 285 ڈالر پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے ہوگئی ، اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے پر آ گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام 6532 روپے پر مستحکم رہے۔



