ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 08 December,2025 12:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر اضافے سے 4214 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 6 ہزار 102 روپے ہوگئی ہے۔