عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

Published On 26 November,2025 02:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے کی سطح پر جا پہنچی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 60 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 482 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 51 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 699 روپے کی سطح پر آگئی۔